برطانوی وزیراعظم کا وزیر صحت کو ہٹانے سے انکار

0
347

لندن (این این آئی )برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بیوی سے بیوفائی کرنے والے وزیر صحت میٹ ہینکاک کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میٹ ہینکاک کی تصاویر میڈیا پر آئی تھیں جس میں وہ اپنی معاون سے بوس و کنار کرتے پائے گئے تھے۔ میٹ ہینکاک نے سماجی فاصلے کی پابندی توڑنے پر معافی مانگ لی ہے۔رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے وزیر صحت کی معافی قبول کرلی ہے۔دوسری جانب اپوزیشن لیبر پارٹی نے میٹ ہینکاک سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔