تباہی سرکار اب صحت کے شعبے کی نجکاری کرنے جا رہی ہے،سینٹر شیری رحمن

0
251

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تباہی سرکار اب صحت کے شعبے کی نجکاری کرنے جا رہی ہے،ہسپتالوں کی نجکاری کر کے غریب عوام سے صحت کی مفت صحولیات بھی چھینی جا رہی ہیں، ینگ ڈاکٹرز نے وفاقی سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری بارے تحفظات سنائے ہیں،ڈاکٹرز کو فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹس بل 2021 پر تحفظات ہیں،پیپلز پارٹی ڈاکٹرز اور صحت کے شعبے کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف پارلیمان میں آواز اٹھائیگی۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے یہ بات ہفتہ کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں سینیٹر رضا ربانی اور ملائکہ رضا بھی موجود تھے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز نے وفاقی سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے بارے میں اپنے تحفظات سنائے ہیں،ڈاکٹرز کو فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹس بل 2021 پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کی جائے گی،تباہی سرکار اب صحت کے شعبے کی نجکاری کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی نجکاری کر کے غریب عوام سے صحت کی مفت صحولیات بھی چھینی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ دینے کا دعوہ کرنے والے ہسپتالوں کی نجکاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ڈاکٹرز کو کورونا وائرس رسک الاؤنس بھی نہیں دیا،یہ وہ نوجوان پیشہ ور افراد ہیں جو وبا میں فرنٹ لائنز پر مسلسل 36 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جو اپنے ڈاکٹروں کو یہ الاؤنس دے رہا ہے