کینیا میں فوجی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ،10اہلکار ہلاک،13زخمی

0
297

نیروبی (این این آئی)کینیا کی آرمی کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ کینیا کا فوجی ہیلی کاپٹر دارالحکومت کے قریب واقع کاجیاڈو کاونٹی کے قریب لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ہیلی کاپٹر حادثے میں دس فوجی ہلاک جبکہ 13 کے قریب زخمی ہوئے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔