واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاہے کہ صدر بائیڈن یہ واضح کرتے آئے ہیں کہ وہ امریکی افواج کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں گے،اس سلسلے میں امریکہ نے عراق اور شام میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے خلاف فضائی حملے کیے ۔ شام میں امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں ملیشیا کے پانچ جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکی فوج پر اس ملیشیا کے ڈرون حملوں کے جواب میں آپریشنل اور ہتھیار ذخیرہ کرنے والی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔پینٹاگون کے بیان کے مطابق ان فضائی حملوں کے دوران شام میں دو اور عراق میں ایک ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ سہولیات ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا گروہ بشمول کاتب حزب اللہ اور کاتب سید الشہدا استعمال کرتے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ امریکہ نے یہ حملے اپنے دفاع میں کیے ہیں اور ضروری، مناسب اور جان بوجھ کر کی گئی اس کارروائی کا مقصد اضافی خطرے کو محدود کرنے کے علاوہ ایک واضح اور غیر جانبدار پیغام بھیجنا بھی تھا۔پینٹاگون نے یہ نہیں بتایا کہ ان حملوں میں کوئی ہلاک یا زخمی ہوا ہے یا نہیں۔ لیکن خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مقیم مانیٹرنگ گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا تھاکہ شام میں امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں ملیشیا کے پانچ جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔شام کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ایک بچے کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ کم از کم تین دیگر افراد زخمی ہوئے ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...