اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے خلاف ایک عرصے تک کارروائیوں کی حمایت کے بعد اب قطر میں ان سے ملاقات پر بھارت کو شرم آنی چاہیے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ بھارت طالبان کے خلاف کارروائیوں کے لیے فنڈز مہیا کرتا رہا اور آج وہ ان سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا۔مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ بھارت کے اعلیٰ سطح کے حکام کس اخلاقی بنیاد پر افغان طالبان سے مذاکرات کررہے ہیں، کیا انہیں شرم نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی طالبان کو روزانہ ہلاک کرتے تھے، ان کے خلاف کارروائیوں کے لیے فنڈز دیتے رہے لہٰذا یہ کوئی اسٹریٹیجک اقدام نہیں بلکہ شرم کا مقام ہے۔معیدیوسف نے اس بات پر زور دیا کہ جن طالبان سے ہندوستانیوں نے ملاقات کی وہ بھی بے وقوف نہیں ہیں اور ہمیں امریکی انخلا کے پیش نظر ہندوستان اور طالبان کے مابین رابطوں سے کسی قسم کی تشویش لاحق نہیں ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ بھی پوچھنا چاہیے کہ بھارت کو طالبان سے کیا جواب ملا اور جب ان پر ہندوستان کو موصول ہونے والے جواب کیلئے دباؤ ڈالا گیا تو معید یوسف نے صرف اتنا کہا کہ ان سے پوچھ لیں اور انہیں جو جواب دیا گیا ہے اس سے وہ مزید شرمندہ ہوئے ہوں گے۔پاک بھارت تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین ابھی تک کوئی پس پردہ بات چیت یا مذاکرات نہیں ہوئے لیکن پاکستان اس بات کا انتظار کر رہا ہے کہ بھارت کو کیا پیغام دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے ہم سے رابطہ کیا تھا اور وہ تعلقات کو ٹھیک کرنا چاہتا تھا لیکن ہم نے ان سے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی اگست 2019 سے قبل کی حیثیت کی بحالی چاہتے ہیں
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...