امریکا خطے کے ممالک میں اپنی مداخلت بند کرے،ایران

0
244

تہران (این این آئی )ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں اپنی مداخلت بند کردے،وہ غلط سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خودامریکا کے مفاد میں نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے سوموار کو امریکی فوج کے شام اور عراق میں ایران نواز ملیشیائوں پر مشتمل الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے ردعمل میں ایک بیان میں کہی ۔انھوں نے امریکا پر زوردیا کہ وہ خطے میں نیا بحران پیدا کرنے سے گریز کرے۔ترجمان نے کہا کہ امریکا یقینی طور پرخطے میں سکیورٹی کو تہس نہس کررہا ہے لیکن اس بگاڑ کے متاثرین میں سے ایک خود امریکا ہی ہوگا۔