اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمارے اور بھارت کے درمیان ماحول اچھا نہیں، سرحد پر ہمیشہ کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے۔ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بہت کوشش کی تاہم بھارت کی نیت خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر پر ہمیشہ کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے، ہم بھارت سے لڑائی نہیں کرنا چاہ رہے، صرف کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا یہ چیزیں ہوتی رہیں گی، ہمارا دفاع مضبوط ہے، ہمارے جوان دین اور ملک کے لیے لڑتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ امریکا کو اڈے نہ دینا کا موقف انشاء اللّٰہ برقرار ہے گا، ہمارا اپنا ملک ہے ہم کسی کے غلام نہیں ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہم جو فیصلے کریں گے وہ خود کریں گے، بیرونی و اندورنی خطرات والی اس وقت کوئی ایسی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر اپوزیشن کا کوئی پریشر نہیں، حزب اختلاف سے معاہد ہ ہے کہ اسمبلی کو اسمبلی کے طور پر چلانا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہے بڑے اچھے انداز میں اسمبلی چلی، آگے بھی ایسے ہی ہوگا، انشاء اللّٰہ بجٹ پاس ہو گا، اتفاق رائے سے ہوگا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...