لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کمیونسٹ پارٹی چین کے قیام کے سو سال مکمل ہونے پر صدر شی جن پنگ ، سی پی سی اور چین کے عوام کو مبارکباد یتے ہوئے کہاکہ سی پی سی کے قیام کو سو سال مکمل ہونا چین کے عوام اور دنیا بھر میں چین کے دوستوںکے لئے ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ صدی کے دوران سی پی سی کی کامیابیاں بلاشبہ تاریخی سنگ ہائے میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ سی پی سی نے دانائی، قائدانہ بصیرت و جماعتی وابستگی اور ہر مرحلے پرانتہائی تدبر سے مشکلات کا کامیابی سے سامنا کیا ہے، خواہ یہ مرحلہ آزادی کی جدوجہد کا ہو، نظام کو استوار کرنے، خودانحصاری کے اصول کی بنیاد پر قومی تعمیر نو کا ہو، معاشی اصلاحات اور اس کے نتیجے میں اپنی مارکیٹ کے لئے نئے دروازے کھولنے کا ہو ، انسداد رشوت ستانی کی مہم ہو، چینی اوصاف اورشناخت کے ساتھ مارکیٹ اکانومی کو متعارف کرانا ہو، بیلٹ اینڈ روڈ کااقدام ہو، غربت کا خاتمہ ہو،یا پھر عالمی منظر نامے میں فعال اور بااعتماد چین کے طورپر ابھرنا ہو، سی پی سی اور اس کی قیادت ہر آزمائش میں پورا اتری۔ شہبازشریف نے کہاکہ سی پی سی نے چین کو ایک مضبوط شناخت دینے کے ساتھ مقصد پر یقین سے ایک خوابدیدہ قوت سے عالمی معاشی اور فوجی سٹرٹیجک طاقت میں تبدیل کردیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ گزشتہ سو برس کے دوران سی پی سی کی تاریخ اس حقیقت کا زندہ ثبوت ہے کہ عوام کی خدمت اور اس کی فلاح وبہبود اس کے فلسفے کا بنیادی اصول ہے جس سے سی پی سی کی پالیسیز نے جنم لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پی سی جس ترقیاتی ماڈل پر کاربند ہوئی ہے وہ چین کا خاصا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پی سی کی قیادت میں چینی عوام کا جذبہ حب الوطنی، سخت محنت، مکمل یقین، اعتماد اورپر اعتماد چین اس کے معاشی معجزے کے پس پردہ کارفرما اصل قوت ہے۔ قومی ترقی میں شرکت کا احساس سی پی سی کی عوام دوست پالیسیز کا ایک مستقل پہلو ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ سی پی سی کا بنیادی تصور یہ ہے کہ کہ تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کشادہ دلی سے خدمت کی جائے۔ سی پی سی کی قیادت ہر سطح پر ہمیشہ عوام کے ہمیشہ قریب رہی ہے لہذا اسے اپنے عوام کا مکمل اعتماد اور بھروسہ حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب، زلزلہ سمیت قدرتی آفات ارو ہنگامی حالات میں اور خاص طورپر حالیہ کورونا وبا کے دوران جس جذبے، تدبر اور صلاحیت سے چین کی قیادت اور حکومت نے کام کیا ہے اور ان مشکل حالات سے نبردآزما ہوئے ہیں ، اس نے چین کے عوام کے اپنی قیادت پر اعتماد کو مزید بڑھایا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...