بھارت میں کورونا سے مزید 800 اموات، ہلاکتیں چارلاکھ سے تجاوز کر گئیں

0
211

ڈھاکہ /نئی دہلی(این این آئی )بھارت میں کورونا سے ہلاکتیں 4 لاکھ سے تجاوز کر گئیں، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 800 اموات ہوئیں۔ مودی حکومت وائرس کی لہر کے دوران موثر اقدامات کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ادھر بنگلہ دیش میں ایک روز کے دوران اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا، 143 افراد لقمہ اجل بن گئے، مزید 8 ہزار 301 نئے مریض سامنے آئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 646 ہو چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مزید آٹھ سو افراد لقمہ اجل بنے۔ مزید 43 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ایکٹو کیسز کی تعداد ابھی بھی 5 لاکھ 18 ہزار ہے۔امریکا اور برازیل کے بعد دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد بھارت میں ہے، انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مودی اور مقامی حکام کورونا کی اس دوسری لہر کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ بھارتی حکومت نے آکسیجن کی سپلائی اور تقسیم میں بہت تاخیر کی۔ادھر بنگلہ دیش میں ایک روز کے دوران اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا، 143 افراد لقمہ اجل بن گئے، مزید 8 ہزار 301 نئے مریض سامنے آئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 646 ہو چکی ہے۔