نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر آ گئے جس سے
سرحدی مقامات پر ہنگامی صورتِ حال پیدا ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین یو این ایچ سی آر نے کہا کہ جون کے وسط سے سرحد عبور کرنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور یکم جولائی کو مغربی صوبہ ہرات میں اسلام قلعہ سے 43,000 سے زیادہ لوگوں نے سرحد عبور کی۔اقوامِ متحدہ کے مہاجر ایجنسی آئی او ایم نے کہا کہ جون میں 250,000 سے زیادہ افغان ایران سے وطن واپس آئے۔یونیسف کے ملکی نمائندہ تاج الدین اوئے والے نے کہا، یہ ملک میں ایک ہنگامی صورتِ حال ہے جسے پہلے ہی دائمی واپسی کے بحران کا سامنا ہے اور اس سال روایتی میزبانوں ایران اور پاکستان سے 1.4 ملین افغان واپس آئے ہیں۔