پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور کررہے ہیں تاہم اس کے لیے انہیں کچھ ٹیسٹوں کا انتظار ہے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے جب کہ شبلی فرازکو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن احتیاط نہیں کررہا تھا، ادویات بھی صحیح طریقے سے نہیں لی تھی، معمولی ٹینشن بھی تھی، مستقبل میں احتیاط کروں گا۔پی ٹی آئی رہنما نے قوم سے صحت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔واضح رہے کہ شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث 2 روز قبل پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...