واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے پاکستان اور ترکی کو چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ (سی ایس پی اے)کی فہرست میں شامل کرلیا، جس کے نتیجے میں فہرست میں شامل ممالک کی فوجی امداد اور امن مشن کے پروگرام میں شرکت پر سخت پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نامزدگی امریکا کی سالانہ محکمہ جاتی ٹریفک ان پرسنز (ٹی آئی پی)رپورٹ میں شامل ہے جو (انسانی)اسمگلنگ کو روکنے کی کوششوں کے حساب سے ممالک کو مختلف درجہ بندی دیتی ہے۔امریکا کی چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ ان غیر ملکی حکومتوں کی فہرست کی سالانہ ٹی آئی پی رپورٹ میں اشاعات کا تقاضا کرتی ہے جنہوں نے گزشتہ برس (یکم اپریل 2020 سے 31 مارچ 2021 )تک کم عمر فوجیوں کو بھرتی یا استعمال کیا ہو۔اس سلسلے میں جن اداروں کا جائزہ لیا جاتا ہے ان میں مسلح افواج، پولیس، دیگر سیکیورٹی فورسز اور حکومت کے حمایت یافتہ مسلح گروہ شامل ہیں۔2021 کی سی ایس پی فہرست میں افغانستان، برما، جمہوریہ کانگو، ایران، عراق لیبیا، مالی، نائیجیریا، پاکستان، صومالیہ، جنوبی سوڈان، شام، ترکی، وینزویلا اور یمن کی حکومتیں شامل ہیں،ان میں سے تین ممالک یعنی کانگو، صومالیہ اور یمن 2010 سے ہر سی ایس پی اے فہرست کا حصہ بنتے آرہے ہیں جب اس نامزدگی کا آغاز ہوا تھا۔علاوہ ازیں دیگر 9 ممالک یعنی افغانستان، ایران، عراق، لیبیا، مالی، برما، نائیجیریا، جنوبی سوڈان اور شام گزشتہ 10 برسوں میں ایک سے زائد مرتبہ اس فہرست کا حصہ بنے۔سال 2010 میں شائع ہونے والی پہلی سی ایس پی اے فہرست میں 6 حکومتوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔10 سال بعد یہ فہرست دگنی ہوگئی اور ممالک کی تعداد 14 اور 2021 میں 15 تک جا پہنچی جو کسی بھی ایک سال میں ممالک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...