چین کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر امریکا کا اظہار تشویش

0
322

واشنگٹن(این این آئی )امریکا نے چین کے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائلوں (آئی سی بی ایم)کے پروگرام میں تیزی سے ہونے والی توسیع کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔ حالیہ برسوں میں چین میںاپنی عسکری صلاحیتوں کو تیزی سے وسعت دے رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ یہ تعمیرات کافی تشویشناک ہیں۔ اس سے چینی حکومت کی نیت پر بھی سوال کھڑے ہوتے ہیں۔ اور جہاں تک ہم سمجھتے ہیں، اس سے جوہری خطرات کو کم کرنے کے لیے ہمارے عملی اقدامات کی اہمیت کو تقویت ملتی ہے۔امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی جانب سے ہتھیاروں کو بہت تیزی تیار کرنے کے پروگرام کو، ”خفیہ رکھنا اب اور زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب کے دوران چینی صدر کے خطاب پر بھی بات کی اور کہا بائیڈن انتظامیہ نے اس کا نوٹس لیا ہے تاہم اس موقع پرہم اس پر کچھ بھی تبصرہ کرنے سے گریز کریں گے۔