کراچی (این این آئی)معروف اینکر پرسن اور پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے طلاق کی خبروں پر چْپ رہنے کے بعد ناقدین کو خاموش پیغام دیا ہے۔انہوں نے عامر لیاقت کی سالگرہ کے موقع پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔اداکارہ طوبیٰ عامر نے اپنے ٹوئٹ میں عامر لیاقت کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘سالگرہ مبارک عامر لیاقت، دعا ہے کہ آپ کا آنے والا سال ایک بہترین سال ہو۔انہوں نے کہا کہ ‘پریشانیاں ہمیشہ آپ سے دور رہیں اور خوشیاں آپ کی بہترین ساتھی ہوں۔عامر لیاقت نے بھی اہلیہ کے پیغام کے جواب میں اْن کا شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر لیاقت سے طوبیٰ عامر کی شادی کے ٹوٹنے کی افواہیں زیر گردش تھیں جس پر طوبیٰ عامر نے چْپ سادھ رکھی تھی۔عامر لیاقت کی سالگرہ پر انہوں نے سالگرہ کی مبارک باد دے کر افواہیں پھیلانے والوں کو پیغام دے دیا ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...