کراچی (این این آئی)گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ترکی کی لوکیشن کے ساتھ انسٹاگرام پر ویڈیوز جاری کردیں۔حریم شاہ نے گزشتہ ماہ 28 جون کو دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و صوبائی وزیر سے خاموشی سے شادی کرلی اور وہ ہنی مون کے لیے 4 جولائی کو ترکی جائیں گے۔اب حریم شاہ نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی دو ویڈیوز میں ترکی کی لوکیشن ڈالی ہے، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ ترکی ہی میں موجود ہیں یا کسی اور جگہ؟حریم شاہ نے ترکی کی لوکیشن کے ساتھ دو ویڈیوز شیئر کیں، جس میں سے ایک ویڈیو میں وہ گانے پر پرفارم کرتی دکھائی دیتی ہیں اور مذکورہ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے استنبول کی معروف گلی ( tepesi gülensu ) کی لوکیشن ڈال رکھی ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...