کابل (این این آئی)ترجمان افغان اعلی کونسل قومی مصالحت ڈاکٹر مجیب رحمان رحمانی نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے پرعزم ہیں، ہم جنگ بندی کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، اب یہ طالبان پر منحصر ہے کہ وہ آگے آئیں اور جنگ بندی اور تشدد کو ختم کریں اور افغان مسلے کا سیاسی حل تلاش کریں۔ طالبان کہتے رہے ہیں کہ وہ غیرملکی قابض فورسز کے خلاف لڑ رہے ہیں اور اب غیرملکی فورسز جاچکی ہیں اس لیے ہمیں اب ایک دوسرے کے خلاف نہیں لڑنا چاہیے۔ پاکستان نے افغان امن معاملے میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور افغانستان میں امن عمل کی حمایت کی، افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، پاکستان کی امن کے لیے آفیشل لائن کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان ہمسایہ ملک ہے اور مثبت کردار ادا کرسکتا ہے، اس نے مثبت کردار ادا کیا ہے ہم اس کی اس پوزیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم کہہ رہے ہیں کہ پاکستان امن عمل کی حمایت جاری رکھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات کابل میں نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں کہی۔ڈاکٹر مجیب رحمان رحمانی کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے لیے پرعزم ہیں، ہم جنگ بندی کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، اب یہ طالبان پر منحصر ہے کہ وہ آگے آئیں اور جنگ بندی اور تشدد کو ختم کریں اور افغان مسلے کا سیاسی حل تلاش کریں۔انہوں نے کہا کہ انخلا کے آفٹر شاکس افغانستان میں ہیں، افغان حکومت نے ملک کے بعض اضلاع اور مختلف حصوں کو کھویا ہے لیکن یہ عارضی صورتحال ہے
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...