طالبان کا افغانستان کے 200 سے زائد اضلاع پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی

0
227

کابل(این این آئی)افغانستان میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ ساتھ طالبان اور افغان سکیورٹی فورسزمیں جھڑپوں میں تیزی آگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مغربی سکیورٹی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان کے کل 421 اضلاع میں سے ایک تہائی حصے پرکنٹرول حاصل کرچکے ہیں۔ تاہم طالبان کا دعوی ہے کہ افغانستان کے 34 صوبوں میں 200 سے زائد اضلاع پر ان کا کنٹرول ہے۔