بیجنگ(این این آئی )تقریبا ایک سال سے پوری دنیا کرونا جیسی جان لیوا وبا کی زد میں جس نے اب تک ایک ملین سے زاید لوگوں سے زندگی چھین اور چار کروڑ کے قریب اس کے متاثرین ہیں۔چین سے پھیلنے والی اس وبا پرآج تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے مگر پوری دنیا اس وبا سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقے اپنا رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت دفاع کی طرف سے کیے گئے ایک نئے تحقیقی مطالعے میں کرونا کے حوالے سے ایک اچھی خبر بھی سامنے آئی ۔ یہ خبر فضائی کمپنیوں اور فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے زیادہ خوش آئند ہے۔اس تحقیق میں بتایا گیا کہ فضائی سفر کے دوران کرونا وائرس پھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اگرچہ اسے عالمی سطح پرماہرین صحت کی طرف سے مصدقہ طور پر تسلیم نہیں کیا گیا تاہم تحقیق سے پتا چلتا ہے فضائی سفر کے دوران ماسک پہننے والے مسافر کی سانس خارج کرنے کے دوران صرف 0.003 بیکٹریا ہوا میں داخل ہوسکتے ہیں جو کہ نا ہونے کے برابر ہیں
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...