پاکستانیوں کیلئے اٹلی میں ملازمت کے ویزے،درخواستیں جمع

0
229

روم(این این آئی )اٹلی میں ایک پروگرام کے تحت یورپی بلاک سے باہر کے مختلف ممالک کے شہریوں کو ملازمت کے لیے عارضی مدت کے ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ دو سال کے وقفے کے بعد اس سال پاکستان کو بھی ان ملکوں فہرست میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی ملک اٹلی نے ملازمت کے لیے عارضی مدت کے ویزوں کے اجرا کا پروگرام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔اس پروگرام کے تحت یورپی یونین سے باہر کے ملکوں کے 30,850 افراد کو ملازمت کے لیے ویزے دیے جا سکتے ہیں۔ پاکستان میں رزاعت، سیاحت، فریٹ فارورڈنگ اور تعمیراتی کاموں سے وابستہ افراد اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ امر اہم ہے کہ پاکستان کو دو سال کے وقفے کے بعد اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔