پی ڈی ایم ختم ،آزاد کشمیر کے بع اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہونگے،شیخ رشید احمد

0
266

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ختم ،آزاد کشمیر کے بع اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہونگے ،ایک بار نہیں بلاول بھٹو زرداری 3 بار امریکا جائیں، وزیرِ اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے،افغانستان میں ہم امن کے خوائش مند ہیں،جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا،اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،بھارت سے اس وقت کوئی بات نہیں ہوتی پانچ اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ افغانستان میں ہم امن کے خوائش مند ہیں،جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا،اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ویکسینیشن والے لوگوں کیلئے طورخم بارڈر کھلا ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے،آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر کمپین پر جائوں گا۔ انہوںنے کہاکہ نالہ لائی منصوبہ تین سال میں مکمل ہو رہا ہے،غریب لوگوں کی تقدیر بدلی جارہی ہے۔ انہوںنین کہاکہ بھارت سے اس وقت کوئی بات نہیں ہوتی پانچ اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر کا کیس عمران خان اقوام متحدہ سمیت دنیا میں اٹھایا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ ایک بار نہیں بلاول بھٹو زرداری 3 بار امریکا جائیں، وزیرِ اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بات ہو گئی، وقار النساء کالج کو اسی ماہ یونیورسٹی بنا دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ 5 اگست کا قانون واپس لیے جانے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہو گی، وزیرِ اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا کیس اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں اٹھایا ہے۔