ساحلی علاقوں خصوصاً بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود میں پاک بحریہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،زبیدہ جلال

0
219

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ ساحلی علاقوں خصوصاً بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود میں پاک بحریہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ ساحلی علاقوں کی ترقی کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ ہفتہ کو پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جسمیں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال خان تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس بھی تقریب میں شریک تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ساحلی علاقوں خصوصاً بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود میں پاک بحریہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ ساحلی علاقوں کی ترقی کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ ترجمان پاک بحریہ ے نے کہاکہ مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔محترمہ زبیدہ جلال نے کیڈٹ کالج اورماڑہ کے مختلف جاری اور مکمل پراجیکٹس کا بھی جائزہ لیاترجمان کے مطابق وفاقی وزیر نے پاک بحریہ کیاسپتال پی این ایس درمان جاہ اور بحریہ ماڈل کالج اورماڑہ کا بھی دورہ کیا۔