اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا شہباز شریف کے خلاف بیان پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا شہباز شریف کے خلاف بیان شرمناک ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کی تابعداری اور جی حضوری میں اخلاقیات ، اقدار، روایات اور وضع داری سب برباد کر دیا ہے ،پہلی معیشت کا جنازہ نکالا ، پھر ثقافت کا جنازہ نکالا اور اخلاقیات تباہ اور برباد کر دیا ہے ،اپنے منصب اور خیبر پختونخواہ کی روایات کا لحاظ کریں اپنی بد کلامی بند کریں ،کیا یہ پشتون ولی کے محافظ کی زبان ہے ، شرم آنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی خدمت کرنے والے شہبازشریف کا کارکردگی میں مقابلہ نہیں کر سکتے تو قابل ِ ترس لوگ گندی زبان استعمال پہ اْتر آئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا شہباز شریف کے خلاف بیانعمران صاحب کی تربیت ہے۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواہ کے لوگ تو غیرت مند اور عزدار ہیں اپنے دشمن کے لئے بھی ایسی زبان استعمال نہیں کرتے ہم تو صرف سیاسی حریف ہیں
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...