فیصل آباد(این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم اور بلاول سیاسی جدوجہد کے بغیر ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان بننا چاہتے ہیں،دونوں کشمیر بچاؤ مہم کی آڑ میں ابو کی کرپشن چھپا رہے ہیں،عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر مودی کے آر ایس ایس نظریے کو بے نقاب کیا، عمران خان کشمیریوں کے سچے وکیل ہیں،کوششوں سے آج مودی پر ہر سمت سے دباؤ بڑھ رہا ہے،پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے،افغانستان کی صورتحال پر عسکری قیادت نے سیاسی قیادت کو اعتماد میںلیا،عمران خان قوم، پاکستان کے مستبقل اور سالمیت کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کررہے ہیں ۔چلڈرن ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ مریم اور بلاول سیاسی جدوجہد کے بغیر ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بچے کشمیر بچاؤ مہم کی آڑ میں ابو کی کرپشن چھپا رہے ہیں،مریم، ایون فیلڈ اور بلاول سوئس بینکوں کی ناجائز دولت کا تحفظ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت پورا شریف خاندان این آر او کی خاطر بھگوڑا ہے، مریم سرٹیفائیڈڈ جھوٹی ہے،وہ کہتی تھی کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں اور پھر جائیدادایں نکل آتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ نے اگر کشمیر بچانا ہوتاتو مودی کیوں ان کے گھر آتا، آموں اور ساڑھیوں کے تحفے کیوں جاتے
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...