اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے وژن میں کوتاہی نہیں چھوڑیں گے،کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرضوں کی تقسیم کا عمل مزید تیز کردیا ہے ،منصوبے کے تحت نوجوانوں میں 15 ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگیا ہے، حکومت نے 13 ہزار 2 سو نوجوانوں کو ذاتی روزگار فراہم کیا ہے،نجی و کمرشل بینکوںکے تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔۔ ایک ٹوئٹ میںوزیراعظم کے معا ون خصوصی عثمان ڈار نے اٹک کے ایک نوجوان سجاد الرحمن کی کہانی شیئر کی اور کامیاب کاروبار شروع کرنے پر اسے مبارکباد دی ۔ سجاد الرحمن نے بتایا کہ وہ اردو ادب میں ماسٹر ڈگری ہونے کے باوجود 10 سال تک بے روزگار رہا،میرا خواب تھا کہ اپنا کاروبار کروں مگر وسائل کی کمی بڑی رکاوٹ بنی رہی۔ سجاد الرحمن نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرض کیلئے اپلائی کیا تو بینک سے رقم مل گئی،پہلے چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کیا آج کامیابی سے بڑے پیمانے پر بزنس کر رہا ہوں۔سجاد الرحمن نے کہا کہ عمران خان جیسا لیڈر ہو تو نوجوان مایوس نہیں ہوں گے۔عثمان ڈار نے ٹوئٹ میں کہا کہ 13 ہزار سے زائد نوجوانوں کو ذاتی روزگار کی فراہمی اہم سنگ میل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم 1 لاکھ افراد براہ راست حکومتی منصوبے سے مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے منصوبے کو مزید تیز کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے ہیں، وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے وژن میں کوئی کمی کوتاہی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نجی و کمرشل بینکوں کی جانب سے زبردست تعاون پر بھی خصوصی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...