ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں پہلی بار 51 خواتین انسپکٹرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ خواتین انسپکٹرز منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث خواتین سے تفتیش کے فرائض انجام دیں گی۔سعودی میڈیا کے مطابق ان خواتین افسران کو تقرری سے قبل ایک سال کا تربیتی کورس کروایا گیا ہے، جہاں انہیں فوجداری جرائم کی کارروائی کے قانون سے آگہی بھی فراہم کی گئی۔تقرری پانے والی ان خواتین افسران نے ڈھائی ماہ قبل چارج لیا تھا۔ اب وہ سرکاری خزانے، اخلاق سوز سرگرمیوں اور آبرو سے متعلق مقدمات میں تفتیشی فرائض انجام دے رہی ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...