اسلام آباد(این این آئی) امیر کویت نے صدر مملکت عارف علوی کی دوبارہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ۔۔صدر ڈاکٹر عارف علوی کے نام میرِکویت ، شیخ نواف الاحمد الصباح نے جوابی مراسلہ میں امیرِ کویت نے صدر عارف علوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ امیر کویت نے کہاکہ مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کو عملی شکل دینے کیلئے پر امید ہوں، صدر مملکت نے اپنے خط میں امیر کویت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔امیر کویت نے خط میں پاکستان اور کویت کے مابین مضبوط تعلقات پر اظہارِ اطمینان کیا ۔امیر کویت نے باہمی مفادات کیلئے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔امیر کویت نے مسلم امہ کے مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین پر کویت کے کردار کی تعریف پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ امیر کویت نے کہاکہ امید ہے کہ کورونا کی عالمگیر وبا سے دنیا کو جلد چھٹکارا حاصل ہوگا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...