اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی قسم کا میڈیا بحران نہیں ، میڈیا ہائوسز کو اربوں روپے کے بقایا جات ادا کر دئے گئے ہیں ،میڈیا کو مزید فعال بنانے کے لئے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنائی جا رہی ہے اس میں وزارت کی 6اتھارٹیز کو ختم کر کے ایک اتھارٹی میں تبدیل کر دیا جائیگا۔جرنلسٹ اینڈ میڈیا ورکرز پروٹیکشن بل ملک بھر کے میڈیا ورکرز کے لئے وزیراعظم عمران خان کا عظیم تحفہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا تنظیموں کے عہدیداران پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن(ایپنک) لوکل کے چیئرمین و جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے ڈاکٹر محمد صدیق انظر کر رہے تھے وفد میں میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ایم ڈبلیو او کے صدر کلیم شمیم ڈان یونین کے سابق صدر و جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو او راجہ جاوید خان جنگ ورکر یونین کے رہنما و چیئرمن میڈیا ورکرز آرگنائزیشن اظہر سلطان شامل تھے ۔وفد نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات جناب فرخ حبیب کو ملک بھر کے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات پر تفصیلی بریف کیا۔ وزیر مملکت نے جرنلسٹ میڈیا ورکرز پروٹیکشن بل اور میڈیا ڈیویلپمنٹ بل پر وفد کو تفصیلی بریفنگ دی اور اس کے مقاصد سے آگاہ کیا
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...