کراچی(این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اکانومی تیزی سے پھیل رہی ہے،کمیونیکیشن سسٹم کو بہتر اور تیز کرنے کی ضرورت ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ کے اضلاع کیلئے آپٹیکل فائبر معاہدے کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ترقی کی ڈیجیٹل راہیں کھل رہی ہیں،ڈیجیٹل اکانومی بھی تیزی سے پھیل رہی ہے،کمیونیکیشن سسٹم کو بہتر اور تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ رواں سال گلگت بلتستان میں 20سے 22لاکھ افراد سیاحت کیلئے جائیں گے،دنیا کی ٹاپ کمپنیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ کمپنیاں ہیں۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کو تیز ترقی کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ دینا ہو گی،پاکستان کی کامیابی اور ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا بحران کیساتھ کامیابی سے نمٹنے پر ملکی معیشت میں بہتری آئی،پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہماری اصل طاقت اور سرمایہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے،کورونا کے باوجود پاکستان کی ترقی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایمیزون کا ملک میں آنا بھی خوش آئند ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...