قرآن کی عزت و حرمت اور جبر کے خلاف کلمہ حق کہنے والے کشمیری شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر اطلاعات

0
228

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931، یوم شہدائے کشمیر کی یاد میں قرآن کی عزت و حرمت اور جبر کے خلاف کلمہ حق کہنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ آج کے دن 21 کشمیریوں کو اس لیے شہید کردیا گیا کہ انہوں نے جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہا تھا۔فواد چوہدری نے کہاکہ تاریخ جموں و کشمیر کے عوام کی بے مثال بہادری کی یاد دلاتی ہے۔