مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کے دہشت گردی کا راج جاری ہے، شیری رحمن

0
220

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کے دہشت گردی کا راج جاری ہے، دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے،ہندوستانی افواج کے اس وحشیانہ کریک ڈاؤن میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ?90 سال پہلے, 13 جولائی 1931 کے دن ڈوگرہ فوجیوں نے پر امن مظاہرہ پر فائرنگ کر کے 22 معصوم کشمیریں کو شہید کیا تھا، یوم شہداء کشمیر کے دن آئیے ہم تمام کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کریں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری ہندوستانی ظلم، بربریت اور جبر کے باوجود حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کے دہشت گردی کا راج جاری ہے، دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہزاروں کشمیریوں کو ریاستی درندگی، مستقل تشدد اور اجتماعی قتل کا سامنا ہے، ہندوستانی افواج کے اس وحشیانہ کریک ڈاؤن میں پاکستان کشمیریون کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔