پاکستانی فلم ”میڈم ای پرابلم” کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان

0
384

لاہور (این این آئی) کورونا کی لہر آنے کے بعد پہلی پاکستانی فلم ”میڈم ای پرابلم” کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔یہ ایک ہی پاکستانی فلم ہے جو اس بار سینما کی زینت بن سکے گی۔ فلم کا باقاعدہ ٹیزر جاری ہو گیا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر شاہ رخ انجم قریشی اور پروڈیوسر رفعت المنتہیٰ ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں ارباز خان، قیصر بلوچ، رفعت المنتہیٰ، شاہ رخ انجم قریشی، شہباز قریشی، مہر اختر، سبحان حیدر، شہروز قریشی، حنا خان اور ماروی شامل ہیں۔فلم کے میوزک ڈائریکٹر ناصر حسین دھیرو،عابد علی نمبو اور علی ساجد ہیں۔ فلم کی شوٹنگ پاکستان ،دبئی اور امریکا کی خوبصورت لوکیشنز پر کی گئی ہے۔