کراچی(این این آئی)پاکستانی گلوکار اذان سمیع خان کے ڈیبیو ڈرامے ‘عشقِ لا’ کی پہلی جھلک سامنے آگئی جس میں وہ اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ موجود ہیں۔رواں برس مئی میں مختلف میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جارہا تھا کہ زیبا بختیار کے بیٹے اور گلوکار اذان سمیع اب اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمانے کو تیار ہیں۔اذان سمیع ڈراما ‘عشقِ لا ‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں جس میں اداکارہ یمنیٰ زیدی اور سجل علی بھی موجود ہیں۔’عشقِ لا ‘ کے ہدایت کار امین اقبال سیٹ سے شوٹنگ کی مختلف تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں اور مداحوں کو آگاہ رکھتے ہیں۔تاہم جب یمنیٰ زیدی اور اذان سمیع نے ڈرامے کی پہلی جھلک شیئر کی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں یمنیٰ زیدی اور اذان سمیع ایک ساتھ کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں، دونوں کی جانب سے پوسٹ کے کیپشن میں ‘عشقِ لا ‘ لکھا گیا مگر کوئی تفصیلات نہیں جاری کی گئیں۔اس سے چند روز قبل سجل علی نے بھی اذان سمیع کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔تاہم اب مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اذان سمیع ڈرامے میں یمنیٰ زیدی کے ساتھ نظر آئیں گے یا سجل علی یا پھر یہ کوئی لَو ٹرائی اینگل ہے۔ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، ‘عشقِ لا’ کی کہانی معروف ڈراما نگار قیصرہ حیات نے لکھی ہے اور اسے مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں اس ڈرامے میں ‘عہدِ وفا’ میں گلزار کے کردار سے مقبول ہونے والے اداکار عدنان صمد خان بھی اداکاری کرے نظر آئیں گے۔’عشقِ لا’ نجی چینل ہم ٹی وی سے نشر ہوگا تاہم اس حوالے سے دیگر کوئی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...