کابل (این این آئی )افغانستان میں طالبان کی حالیہ پیش قدمی کے نتیجے میں ہزاروں مقامی باشندے بے گھر ہو گئے ۔ طالبان نے اپنے طور طریقے بدلنے کا کہہ رکھا ہے مگر یہ لوگ طالبان پر ماضی کی طرح سخت طرز عمل اور کارروائیوں کا الزام عائد کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سکینہ کی عمر شاید گیارہ یا بارہ برس ہے۔ حال ہی میں شمالی افغانستان میں طالبان نے جب اس کے گائوں پر قبضہ کیا اور اسکول کو نذر آتش کر دیا، تو وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ پیدل دس دنوں کی مسافت طے کر کے پناہ کے ایک مرکز تک پہنچی۔ مزار شریف کے نواح میں ایک عارضی کیمپ واقع ہے، جس میں ان دنوں پچاس خاندانوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ سکینہ کا خاندان بھی ان میں سے ایک ہے۔ یہ سب وہ لوگ ہیں، جنہیں اپنے گاں پر طالبان کی حالیہ چڑھائی کے باعث اپنا گھر بار چھوڑنا پڑ گیا۔شمالی افغانستان کو امریکی حمایت یافتہ افغان سرداروں کا گڑھ مانا جاتا رہا ہے۔ تاہم اب غیر ملکی افواج کے انخلا کے تناظر میں صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں سکینہ کے جیسے ہزارہا خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ صرف گزشتہ پندرہ ایام میں ہی ساڑھے پانچ ہزار سے زائد خاندان اپنے ہی ملک میں بے گھر ہو چکے ہیں۔مزار شریف کے نواح میں واقع استقلال کیمپ میں اکثریتی طور پر ہزارہ برادری کے افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ قبضے کی کارروائیوں کے دوران طالبان نے بے رحمانہ طرز عمل اختیار کیا جس سے ان کے ایسے وعدوں کی تردید ہوتی ہے کہ وہ مستقبل میں ماضی کے سخت طریقہ کار بروئے کار نہیں لائیں گے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...