سینٹ ، اپوزیشن کا علی امین گنڈا پور کے بیان پر شدید احتجاج ،رضا ربانی نے حکومت مخالف نعرے لگوادیئے

0
198

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں اپوزیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے شہید ذو الفقار علی بھٹو بارے بیان پر شدید احتجاج کیا ، سابق چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے ایوان میں نعرے لگا دیئے بعد میں معذرت کرلی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ ہمیں اسلام آباد اور راولپنڈی سے محب وطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ،ہمارا سرٹیفکیٹ امریکہ کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا ہے،بھٹو نے زندگی دی مگر اصول پر سمجھوتہ نہیں کیا،جس سیاست کی طرف جارہے ہیں اس سے تباہی آئے گی ،اس طرح ہمیں میرے عزیز ہم وطنوں کو سنا ہے ،کیا ہم دوبارہ وہ سنے جارہے ہیں، یہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے،ہم پھانسی کے پھندے سے جھومیں گے۔ بدھ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں شروع ہوا۔وقفہ سوالات کے بعد اپوزیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے ذوالفقار علی بھٹو شہید کے بارے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ اس حکومت کے بعد زبان وزیر نے بھٹو صاحب کے خلاف بات کی ہے یہ تصادم کی طرف اختلاف رائے کو لے کر جانا چاہتے ہیں ،ایوان میں اپوزیشن نے وفاقی وزیر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ سابق چیئر مین سینٹ میاں رضاربانی نے ایوان میں نعرے لگائے جن میں ”بد کلامی کی سر کار، غنڈاگردی کی سرکار نہیں چلے گی ”تاہم چیئرمین سینیٹ نے نعرے لگانے سے منع کردیا جس کے بعد رضا ربانی نے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ یہ افسوس کی بات ہے