اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت علی محمد خان نے سینٹ کو بتایا ہے کہ ہم نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے، ڈھائی سالوں میں 1753کلومیٹر کی سڑک بنائی ، نواز شریف دور میں 645کلومیٹر سڑک بنی۔بدھ کو سینیٹ میں توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ ہزارہ موٹروے پر 2014میں کام شروع ہوااور 2017میں مکمل ہوا ہزارہ موٹروے سے عوام کو فائدہ ہوا ہے،اس پر کوالٹی کے مسائل ہیں۔ سڑک میں مسئلے آرہے ہیں اس کو ٹھیک کریں گے جہاں خطرے والی چیز ہوگی وہاں نشاندہی کردی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ 14کے قریب نئے منصوبے شروع کئے ہیں ۔ملک میں سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں انہوںنے کہاکہ 645کلومیٹر نواز شریف نے سڑک بنائی ہم نے 1753کلومیٹر سٹرک ڈھائی سال میں سڑکیں بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے 845کلومیٹر سڑک پلان کی ،ہم نے 6118کلومیٹر سڑک پلان کی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...