اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث پوری دنیا کی ایوی ایشن انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے،خصوصی پروازوں کے ذریعے پھنسے مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا،این سی او سی کے ساتھ مشاورت کے بعد پروازوں کو بڑھا 50 فیصد کیا جارہا ہے۔ بدھ کو سینیٹ میں ائیر لائنز کی اضافی بکنگ اور منسوخی کی وجہ سے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات پر توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹر نذہت صادق نے پیش کیا اور کہاکہ پروازوں کی منسوخی کے باعث پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں،کیا مسافروں کو ٹریول ایڈوائزری سے اگاہ کیا،ملائیشیا میں تین ہزار سے زائد پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر غلام سرور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا کی ایوی ایشن انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے،این سی او سی کورونا کی صورتحال کے مطابق فیصلے کرتی ہے،مئی میں ان بائونڈ فلائٹس کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،انٹرنیشنل ائیرلائنز کی اووربکنگ کے باعث مشکلات ہوئیں،سول ایوی ایویشن نے کمپنیوں کو شوکاز نوٹس کیے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خصوصی پروازوں کے ذریعے پھنسے مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا،این سی او سی کے ساتھ مشاورت کے بعد پروازوں کو بڑھا 50 فیصد کیا جارہا ہے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب میں بند 85 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان لایا جائیگا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...