پی ٹی وی کی مد میں لی جانے والی فیس ختم کردیں گے،فواد چوہدری

0
307

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت فواد چوہدری نے کہاہے کہ جلد پی ٹی وی کو پرافٹ والا ادارہ بنائینگے ،جلد بجلی کے بل میں پی ٹی وی کی مد میں لی جانے والی فیس ختم کردیں گے۔سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ جلد پی ٹی وی کو پرافٹ والا ادارہ بنائیں گے،کوشش ہے جلد بجلی کے بل میں پی ٹی وی کی مد میں لی جانے والی فیس ختم کردیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پی ٹی وی کی آپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی ہوم نیوزاور سپورٹس کو ایچ ڈی ک رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پچھلی حکومتوں نے ناجائز بھرتیاں کیں،پاکستان ٹیلی ویژن میں اصلاحات لای جا رہی ہیں