برسلز(این این آئی) یورپی یونین نے کہا ہے کہ غذا اور پانی پرتصادم روکنے کے لیے سخت ماحولیاتی قوانین بنا رہے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپیئن کمیشن نے 2030 تک کاربن کے اخراج کو 55 فیصد تک کم کرنے کے لیے بہترین منصوبہ تیار کیا ہے۔ یورپی یونین کی اس نئی قانون سازی کا مقصد اس دہائی میں کاربن کے اخراج کو 55 فیصد تک کم کرتے ہوئے دنیا کی بڑی معیشتوں کے لیے ایک مثال قائم کرنا ہے۔ یورپیئن کمیشن کے صدر ارسلا وون ڈر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ‘ فٹ فار 55’ کے نام سے ہونے والی اس قانون سازی کا مقصد رکازی ایندھن میں کمی اور پالیسی ڈیزائن کے ساتھ ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چیزوں کو مختلف طریقے سے کرسکتے ہیں، یورپ پہلا برا عظم ہے جس نے 2050 میں ماحول کے غیر جانب دار ہونے کا اعلان کیا ہے۔یورپیئن کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر فرانس ٹیمر مینزکا کہنا ہے کہ اگر ہم ماحول کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے تو یہ ہماری آنے والی نسلوں کی ناکامی ہوگی اگر ہم نے اس مسئلہ کا حل نہیں نکالا تو پھر ہم پانی اور غذا کے لیے جنگیں کریں گے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...