پاکستان اور امریکا محفوظ افغانستان چاہتے ہیں’ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

0
281

واشنگٹن (این این آئی) امریکا نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک محفوظ افغانستان چاہتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان میں طاقت سے بننے والی حکومت کے لیے دنیا تیار نہیں، پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا، کئی سالوں سے مشترکہ اہداف کیلئے کام کر رہے ہیں، افغانستان کا بوجھ عالمی برادری کو اٹھانا ہوگا۔