اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے دورے پر موجود سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وزارت خارجہ میں پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ سعودی حکومت کا اعلی سطحی وفد بھی تھا ۔ وزارت خارجہ پہنچنے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ۔ بعد ازاں وزارتِ خارجہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ہو ئی ،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ملاقات کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوہوئے جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کے علاوہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا یا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مئی 2021 میں سعودی عرب کے دورے کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جس سے دونوں ممالک کی قیادت کی بصیرت کی روشنی میں دوطرفہ تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لینے کا موقع میسر آئے گا۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورے سے اعلی سطحی روابط میں جاری مثبت رفتار کو مزید تقویت ملے گی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید گہرا ہوگا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...