اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کیلئے آئی ٹی شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے جائیں،پاکستان کو انسانی وسائل کی سائنسی اور فکری ترقی کے لئے جدید حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ منگل کو صدر عارف علوی کو نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے ریکٹر کی بریفنگ دی گئی جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کیلئے آئی ٹی شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے جائیں، عالمی سطح پر ترقیاتی پالیسیوں کا فوکس ترقیاتی منصوبوں سے انسانی وسائل کی فکری ترقی کی سمت جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو انسانی وسائل کی سائنسی اور فکری ترقی کے لئے جدید حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ ملک کی ترقی کے لئے اکیڈیمیا انڈسٹری روابط ضروری ہیں، ہائبرڈ اور آن لائن تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ ، طلبا کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ انتظامیہ چوتھے صنعتی انقلاب کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبائ کو تیار کریں ، تحقیق و ترقی پر توجہ دیں۔ صدر مملکت کو بتایاگیاکہ یونیورسٹی ملکی سافٹ ویئر انڈسٹری کو انسانی وسائل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے ، یونیورسٹی کے پانچ کیمپسزمیں 13000 طلباء مختلف پروگراموں میں زیر تعلیم ہیں، سال 2000 سے اب تک 24000 طلباء مختلف شعبوں میں فارغ التحصیل ہو چکے ہیں، ادارہ ضرورت مند اور ہونہار طلباء کو ہر سال 24 کروڑ روپے کی مالی امداد اور وظائف فراہم کرتا ہے ، اس وقت 1500 طلباء یونیورسٹی کی فراہم کردہ مالی اعانت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...