واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرنے جوبائیڈن نے کہاہے کہ اگر امریکا کی کسی بڑی طاقت کے ساتھ آئندہ حقیقی جنگ ہوتی ہے تو اس کا اہم سبب ملک پر سائبر حملے ہو سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹلیجنس کے دفتر (او ڈی این آئی)کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر تقریبا نصف گھنٹے کی تقریر کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہاکہ میرا خیال یہ کہ یہ بات قیاس سے آگے جا چکی ہے کہ ہم نتائج کی طرف جارہے ہیں اور اگر ہمارے لیے نتائج کسی جنگ کی صورت میں سامنے آئے، کسی بڑی طاقت کے ساتھ حقیقی جنگ کی صورت میں، تو اس کا سبب سائبر کی خلاف ورزی ہوگی اور بڑی طاقتیں اس سلسلے میں اپنی صلاحیتوں میں غیر معمولی طور پر اضافہ کرنے میں مصروف ہیں۔امریکی صدر نے کہاکہ مجھے آپ سب پر پورا بھروسہ ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ انٹیلی جنس کی دنیا میں کوئی بھی چیز صد فیصد یقینی نہیں ہوتی۔ بعض اوقات کچھ چیزیں ہوجاتی ہیں، کبھی کبھی، بعض اوقات۔انہوں نے مزید کہاکہ آپ جو کام کرتے ہیں میں کبھی اسے سیاسی نہیں بنائوں گا۔ یہ میرا آپ سے وعدہ ہے۔ یہ ملک کے لیے بہت اہم ہے۔امریکی صدر نے امریکا کی قومی سلامتی کو روس اور چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ حالیہ دنوں میں حکومتی ایجنسیوں اورپرائیوٹ کمپنیوں پر سائبر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں زر تاوان کے مطالبے کے لیے کیے جانے والے حملے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے ان حملوں میں مذکورہ دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے ایجنٹوں کو ملوث پایا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...