لکھنو(این این آئی) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں ٹرک اور بس کے درمیان ٹکر سے 18 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں زیادہ تر محنت کش سوار تھے جو ہریانہ سے اپنے گھروں کو بہار جارہے تھے کہ رستے میں بارہ بنکی کے علاقے میں ان کی بس خراب ہوگئی۔ کچھ مزدور بس میں ہی سوتے رہے اور کچھ گرمی کی وجہ سے بس کے سامنے سڑک پر لیٹ گئے جبکہ ڈرائیور مکینک کو ڈھونڈنے چلاگیا۔اسی اثنا میں پیچھے سے آنے والے ایک ٹرک نے بس کو ٹکر ماردی۔ پولیس کے مطابق بس میں 65 نشستیں تھیں لیکن گنجائش سے زیادہ 140 مسافر سوار تھے۔وزیراعظم نریندر مودی نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...