فرخ حبیب کو سکروٹنی کمیٹی رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت

0
273

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت میں درخواست گزار پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کو سکروٹنی کمیٹی رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔کیس کی سماعت کے دوران سکروٹنی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کرائی۔الیکشن کمیشن نے فرخ حبیب سے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پرجواب طلب کرلیا اورکہا کہ قانون یکساں ہونے کا علم ہے جواب جمع کرائیں پھر دیکھتے ہیں۔درخواست گزار وزیر مملکت فرخ حبیب کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی دستاویزات تک اکبر بابر کو رسائی دے چکا۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ پی پی اور ن لیگ کی دستاویزات تک رسائی دی جائے،قانون سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے۔الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ قانون یکساں ہونے کا علم ہے، جواب جمع کرائیں پھر دیکھتے ہیں،الیکشن کمیشن نے اکائونٹس دستاویزات تک رسائی کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ انہوں نیدونوں جماعتوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے دستاویزات کا جائزہ لینے کی درخواست کی ہے،ویسے تو دونوں نے کوئی ریکارڈ جمع ہی نہیں کرائے،قانون کے مطابق پارٹی اکائونٹس الیکشن کمیشن میں ظاہر کرنا لازمی ہے۔ آزاد کشمیر انتخابات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ فاروق حیدر، شاہد خاقان اور ارسطو نئے ریاضی دان سامنے آئے ہیں ، 2013 میں پی ٹی آئی کے ووٹ ن سے زیادہ اور سیٹیں کم تھیں۔کشمیر میں (ن )لیگ کو بنانیے کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ مریم نے مودی کی مخالفت کی نہ ہی حریت قیادت کی حمایت کشمیری عوام کو غلام کہنے والوں نے خود پانچ سال کیسے حکومت کی؟ ،کیا برہان وانی، علی گیلانی، یاسین ملک کی قربانیوں غلامی کیلئے ہیں؟ آپ نے پوری کشمیری قوم کو ہی غلام کہ دیا ،سروے کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت 44 فیصد تھی،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی دوسری اور تیسری پوزیشن کیلئے لڑائی تھی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی دونوں جماعتیں اپوزیشن لیڈر کیلئے ہی ہوگی۔راکے دیہاڑی دار سے ملاقاتیں کرتے ہیں جس سے ملنے پر پاکستان پابندی لگا چکا ہے،ملک دشمنوں سے ملیں گے تو کشمیری کیسے آپکو ووٹ دینگے۔ انہورںنے کہاکہ کشمیریوں نے اپنے سچے سفیر اور وکیل عمران خان کو منتخب کیا ہے