منامہ (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منامہ میں بحرین کے وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور سیکورٹی و دفاعی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جاری اعلامیہ کے مطابق بحرینی وزیر داخلہ نے وزیر خارجہ کو بحرین آمد پر خوش آمدید کہا شاہ محمود قریشی ین کہاکہ پاکستان اور بحرین کے مابین یکساں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر استوار، گہرے برادرانہ مراسم ہیں ۔وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے دوران بحرین حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا جن کی بدولت بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو کسی قسم تکلیف دہ صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔وزیر خارجہ نے کرونا وبا کی مشکل گھڑی میں، وزارت داخلہ بحرین کی جانب سے ویزہ ایمنسٹی سکیم، جرمانوں میں چھوٹ، ملزمان کی حوالگی اور وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔بحرینی وزیر داخلہ نے بحرین کی تعمیر و ترقی میں یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کی تعریف کی ۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور بحرین کے مابین مضبوط دفاعی و سیکورٹی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کیلئے معاونت کا باعث قرار دیا ۔بحرینی وزیر داخلہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، پاکستان اور بحرین کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے لانے کا عندیہ دیا۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...