مالم جبہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات بند کرنا تعجب کی بات نہیں،فیصل کریم کنڈی

0
330

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مالم جبہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات بند کرنا تعجب کی بات نہیں۔ اپنے بیان میںفیصل کریم کنیڈ نے کہاکہ عمران خان کی تاریخی خدمت کرنے پر چیئرمین نیب کو تمغہ حسن کار کردگی ملنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پولیٹیکل انجینئرنگ نیب کی پہچان بن چکی ہے ، گندم اور چینی اسکینڈل سامنے آنے پر نیب اندھا ،گونگا اور بہرا بن گیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی حکومت میں ہونے والی پر کرپشن میں نیب سہولت کار ہے ۔