اسلا م آباد (این این آئی)یار دم ایلی پاکستان کی طرف سے اسلام آباد کے دیہی علاقہ روات میں قربانی کا گوشت غربا ء اور مساکین میں تقسیم کیا گیا ۔بسالی گائوںمیں 45بیلوں کی قربانی کی گئی ۔قربانی کا گوشت بڑا میرا ،پیال ،پنڈجھا ٹلا،جاوا کچی بستی ،بسالی گائوں کے علاوہ راولپنڈی شہر کے تقریباً 2000خاندانوں میں قربانی کا گوشت پہنچایا گیا ۔یار دم ایلی ترکی کے عو ام کے تعاون سے یہ پراجیکٹ ہر سال کرتی ہے اس کے علاوہ فیملی پروگرام ،آرفن سپورٹ پروگرام ،صاف پانی کے پراجیکٹ پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 15سالو ں سے کام کررہی ہے ،گوشت کی تقسیم کے دوران یاردم ایلی کے چیئرمین سیف الاسلام خان ،ممبر ٹرسٹی بورڈ فہیم انور خان ،جنرل کوارڈینٹر ساجد حسین اور معززین علاقہ موجو د تھے ۔