پاکستان اور ایران خطے کی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،محمد صادق سنجرانی

0
450

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی روابط، تجارتی تعاون اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور دونوں ملکوں کی مذہبی، ثقافتی اور سماجی مماثلتیں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مستحکم بنیادیں فراہم کرتی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی سطح پر تعاون قابل تعریف ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو سیاسی، سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید مستحکم کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ بین الاقوامی فورمز پر تعاون کیا ہے اور مختلف مسائل پر ایک جیسا موقف اختیار کیا ہے انہوں نے دفاعی سطح پر تعاون کو بھی مثالی قرار دیاہے۔ ایران کے سفیر نے چیئر مین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیا ن دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں مکران ڈویڑن اور خاص طور پر گوادر کو ایران کی جانب سے بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کا معاملہ بھی زیر غور آیا