لاہور (این این آئی)عالمی وبا کورونا کا شکار پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بخار ، کھانسی اور فلو اب بھی ہے،انہیں صحتیاب ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بخار ، کھانسی اور فلو اب بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پْرامید ہیں کہ انشاء اللہ سب جلد بہتر ہوجائے گا، کیونکہ اس میں وقت لگتا ہے۔مریم نواز نے اپنی طبیعت سے متعلق بیان رضا بٹ نامی سوشل میڈیا صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں دیا۔رضا بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے طبیعت کے حوالے سے پوچھا تھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر مریم نواز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی (کل )سعودی عرب روانگی متوقع
لاہور ( این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی کل ( جمعرات ) کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم...
مستقبل میں جنوبی پنجاب الگ صوبہ بن سکتا ہے ‘ آصف علی زرداری
لاہور (این این آئی) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سینٹرل پنجاب میں بہتر پوزیشن پر لانے کی...
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے...
ڈیجیٹل اثاثوں ، بٹ کوائن پر پاک امریکا اشتراک،بلال بن ثاقب کی امریکا میں...
واشنگٹن(این این آئی)پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل...
عمر ایوب کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط، اپنے خلاف ریفرنس کی تفصیلات مانگ...
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس اور فیصلے...