استنبول(این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ میں تخریب کاری کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔ دو فائر فائٹرز سمیت جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی۔میڈیاارپورٹس کے مطابق ترکی کے جنوبی ساحلی علاقوں کے جنگلات میں آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترک صدر رجب طیب اردگان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے۔ اگر سازش ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کے دوران کہا کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔جنگلات میں لگی آگ سے مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے، مزید 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائرفائٹرز مختلف صوبوں کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ترک وزیر جنگلات کے مطابق 107 مقامات میں سے 98 مقامات پر لگی آگ بجھا دی گئی ہے۔ آگ سے متاثرہ سیاحتی علاقے مارمرس سے غیرملکی سیاحوں کو نکال لیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...